ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تنظیمی و تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ شبیر بخاری نے کہا ہے کہ ہماری سیاست، سیاست علوی اور سچ کی سیاست ہے۔ ہمارے لئے منزل کے ساتھ ساتھ وسیلہ اور اختیار کئے جانے والے راستہ کا بھی شرعی ہونا ضروری ہے۔ افغانستان میں طالبان نے امریکی ڈالروں سے حکومت بنائی، جو پاش پاش ہوکر رہ گئی۔ امام راحل امام خمینی (رہ) نے ولایت کی طاقت سے حکومت بنائی جو قائم و دائم ہے۔ ہماری سیاست عین دیانت ہے۔ علامہ شبیر بخاری نے کہا کہ مروجہ سیاست میں حصہ لئے بغیر شیعہ حقوق کا دفاع ممکن نہیں ہے۔ ہماری اصل منزل امام زمانہ (عج) کے ظہور کے لئے زمینہ سازی کرنا ہے۔ شہیدوں کے خون سے ملت میں بیداری آئی ہے۔ شہداء کے خون سے ملت میں بیداری آئی ہے۔ شہید کے آثار اسلام ناب محمدی کی نمائندگی کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲